شہباز‘ حمزہ کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس‘ نیب تفتیش مکمل کرے: عدالت
لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزموں کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی پیشی سے استثنی کی درخواست بھی منظور کر لی اور حکم دیا کہ نیب تفتیش مکمل کرکے نئے ملزموں کی حد تک جلد سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرے، جب تک نئے ملزموں کا سپلیمنٹری ریفرنس دائر نہیں ہوتا پرانے ملزموں کا ٹرائل رکا رہے گا۔ نیب نے تفتیش مکمل کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت مانگی۔ جس پر عدالت نے کہا کہ اتنی مہلت نہیں دی جا سکتی ہے، جلد تفتیش مکمل کریں۔