ڈالر 1.56 روپے سستا‘ سونے کی قیمت 2800 روپے تولہ گر گئی
کراچی (کامرس رپورٹر) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ انٹربنک میں ڈالر 1.56 روپے کمی کے ساتھ 262.82 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ایک روپیہ کم ہو کر 266 روپے رہ گئی۔ دوسری طرف آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 93 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 65 ہزار 638 روپے ہو گئی ہے۔