• news

مساجد سج گئیں‘ اسلامی دنیا  آج شب معراج منائے گی


لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں شب معراج آج بمطابق 27 رجب المرجب مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ ملک بھر میں گھروں اور مساجد میں خصوصی محافل کا انعقاد ہوگا اور رات بھر عبادت کی جائے گی۔ صوبائی دارالحکومت کی بڑی مساجد اور مدارس میں بھی عبادت کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔ شب معراج کی رات عالم اسلام کیلئے اہم رات ہے۔ اہلِ ایمان اس میں نوافل ادا کرتے ہیں اور اپنی بخشش کی دعائیں مانگتے ہیں۔ ماہ رجب کی 27ویں شب حضرت محمدﷺ  کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، آپ حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ہمراہ براق پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔

ای پیپر-دی نیشن