• news

تحریک انصاف کے 43 ارکان کے استعفے منظور‘ سپیکر اور دیگر کو نوٹس 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 43 مستعفی ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی 7مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ سمیت دیگر مستعفی ارکان اسمبلی کی درخواست پر سماعت کی جس میں سپیکر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن