ایک ہفتے کے دوران مہنگا ئی میں 2.9فیصد اضافہ ، 34اشیا ء کی قیمت بڑھ گئی : ادارہ شماریات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) 16 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں غذائی اجناس اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی 38.42 فیصد پر پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق غذائی اشیا اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ہوا ۔گزشتہ ہفتے سال بہ سال کی بنیاد پر ہفتہ وار مہنگائی 34.83 فیصد رہی تھی۔ ہفتہ کی بنیاد پر مہنگائی میں 0.17 فیصد اضافے کے مقابلے میں 2.89 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہفتے کے دوران 34 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 5 کی قیمتوں میں کمی اور 12 اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔پیاز433.4 فیصد،چکن 101.86 فیصد ،ڈیزل 81.36 فیصد ،انڈے 81.2 فیصد مہنگے ہوئے ا ،ٹماٹرفیصد،چلی پاؤڈر7.42 فیصد کمی آئی ، دالیں، گھی، چاول، خشک دودھ، دہی، گڑ اور آلو سگریٹ بھی مہنگے ہوئے ،رپورٹ کے مطابق مہنگائی سے سب سے زیادہ 44 ہزار 175 روپے ماہانہ کمانے والا طبقہ متاثر ہوا ہے۔ان کے لئے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 39.65 فیصد رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو قیمت میں 44 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں گھی کی فی کلو قیمت 592 روپے 25 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ دال ماش 8 روپے 26 پیسے مہنگی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی اوسط قیمت 415 روپے 96 پیسے فی کلو ہوگئی جب کہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس وقت زندہ مرغی کی اوسط قیمت 446 روپے 29 ہو گئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران کیلے 12 روپے فی درجن مہنگے ہوئے، چاول کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا، 390 گرام خشک دودھ کی قیمت 11 روپے 40 پیسے بڑھ گئی، دہی کی فی کلو قیمت 2 روپے 85 پیسے اور دودھ 95 پیسے فی لیڑ مہنگا ہو گیا۔ ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 46 روپے 98 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 547 روپے سے تجاوز کر گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق مٹن 12 روپے 14 پیسے ، بیف 5 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ دال مونگ، چینی، گڑ اور آلو کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 7 روپے 68 پیسے ، پیاز 30 روپے فی کلو، انڈے 12 روپے 30 پیسے فی درجن سستے ہوئے ہیں جب کہ لہسن اور اٹے کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔