• news

این ایل سی کے ٹرالرز ترکیہ و شام کیلئے امدادی سامان لیکر تفتان پہنچ گئے


اسلام آباد (اے پی پی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی ) کے ٹرالرز ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر تفتان پہنچ گئے۔  ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق حالیہ شدید زلزلے سے متاثرہ دوست ممالک ترکیہ و شام کے  لوگوں کے لیے بھیجے جانے والا پہلا امدادی قافلہ پاکستان کے ایران سے متصل سرحدی شہر تفتان پہنچ گیا ہے۔ امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور  دیگر ضروری چیزیں شامل ہیں۔21 ٹرالرز پر مشتمل یہ سامان بذریعہ سڑک تفتان سے براستہ ایران ترکیہ و شام روانہ ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن