ڈی ایچ اے فیز 2 میں چیتے کے شہریوں پر حملے کا مقدمہ درج
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی ایچ اے فیز 2 میں چیتے کے شہریوں پر حملے، تین افراد کو شدید زخمی کر نے اور خوف و ہراس پھیلانے کا تھانہ سہالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیاوقوعہ کا مقدمہ تھانہ نامعلوم شخص کے خلاف درج کیا گیاہے مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف دفعہ 324/289 ت پ کے تحت درج کیا گیا پولیس کے مطابق خونخوار جنگلی درندہ کسی نامعلوم شخص نے اپنے گھر میں پالا ہوا تھاملزم نے خطرناک جانور رکھ کر شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا پولیس نے کہا کہ ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔