• news

برطانیہ، نرسوں کی تنخواہوں میں اضافے کامعاملہ شدت اختیار کرگیا


لندن (آئی این پی)برطانیہ میں نرسوں کی تنخواہوں میں اضافے کامعاملہ شدت اختیار کرگیا، یکم مارچ سے اڑتالیس گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کردیا گیا،برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں نرسوں کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ شدت اختیار کررہاہے، نرسوں کی یونین نے یکم مارچ سے 48گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے،رائل کالج آف نرسنگ کے مطابق ہڑتال سے نرسنگ کے تمام شعبے متاثر ہوں گے، ہڑتال میں پہلی بار ایمرجنسی، آئی سی یو اور کینسر یونٹس کی نرسیں بھی شامل ہیں،میڈیا رپورٹ کے مطابق رائل کالج آف نرسنگ کا حکومت پر مذاکرات میں حصہ نہ لینے کا الزام ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن