پنجاب : سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث موٹرویز بند
لاہور( این این آئی)پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کے باعث مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا جنہیں دھند ختم ہونے کے بعد مرحلہ وار کھول دیا گیا ۔لاہور اسلام آباد موٹروے ایم2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن اور پنڈی بھٹیاں فیصل آباد ،موٹروے ایم3فیض پور سے ننکانہ صاحب تک بند رکھی گئی ۔سکھر ملتان موٹر وے ایم5 اوچ شریف سے ظاہر پیر اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم11کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لیے بند رکھی گئی ۔دھند کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔