احسن اقبال کی زیر صدات اجلاس، سول سروس میں بھرتی ،تربیت سمیت دیگرامور کا جائزہ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں اجلاس میں سول سروس میں بھرتی ،تربیت سمیت دوسرے امور کا جائزہ لیا گیا ،وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ "ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل انقلاب اور اس کے نتیجے میں شہریوں کو بااختیار بنانے کے پیش نظر، معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے، پبلک سیکٹر کو خود کو نئے سرے سے استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں وسیع مشاورت کے بعد وزارت منصوبہ بندی اور ترقی کی جانب سے تیار کردہ پبلک سیکٹر کی بہتری کیلئے متعدد سفارشات پیش کی گئیں۔ ان میں سے کچھ سفارشات میں کے مطابق ،اردو میں سی ایس ایس امتحان دینے کا آپشن فراہم کیا جائے اور اسے اسے دو لسانی بنایا جائے ،سی ایس ایس امتحان میں شرکت کے لیے 16 سال کی تعلیم کو کم از کم معیار کے طور پر مقرر کیا جائے ، متعلقہ پیشہ ورانہ قابلیت کی بنیاد پر داخلے کی سطح پر سی ایس ایس امتحان کے لیے تین پیشہ ورانہ کلسٹرز (جنرل، فنانس اور اکنامکس اور انفارمیشن) متعارف کرایئے جائیں ،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ماڈل پر نیشنل یونیورسٹی آف پبلک پالیسی اینڈ ایڈمنسٹریشن کا قیام عمل میں لایا جائے ،گریڈ 1-16 کے عملے کے لیے تربیتی پروگرام متعارف کروایا جائے ۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 7 میں اس حوالے سے رپورٹ تیار کرے گی۔