• news

نگران حکومت کا نقل   روکنے کیلئے امتحانی مراکز میں کیمرے لگانے کا فیصلہ 


لاہور( این این آئی)نگران حکومت نے نقل کی روک تھام کے لئے امتحانی سینٹرز میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔لاہور بورڈ نے تمام سینٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے احکامات جاری کردئیے۔ کیمروں کی مدد سے طلبا اور اسٹاف کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے نقل کرنے والے طلبا ء کو پکڑا جائے گا جبکہ طلبا ء کی مدد کرنے والے اسٹاف کی بھی نشاندہی ہوسکے گی۔

ای پیپر-دی نیشن