• news

 صوبائی عام انتخابات،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی دائر مقدمہ جلد مقرر کرنے کی استدعا 


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے صوبائی عام انتخابات کیلئے دائر مقدمہ جلد مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر شعیب شاہین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابات کیلئے 90 روز کا آئینی وقت تیزی سے گزر رہا ہے، سپریم کورٹ کا بنچ بھی انتخابات پر سوموٹو لینے کا کہ چکا ہے، اس لئے استدعا ہے کہاسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواست 20 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن