• news

دستخطوں میں فرق، عمران خان آئندہ سماعت پر طلب 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کی درخواست ضمانت کے دستاویزات میں فرق کے معاملہ پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔  عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو طلب کر لیا ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے عمران خان کے وکیل خواجہ احمد طارق نے سکیورٹی کیلئے آئی جی پولیس کو ہدایات دینے کی استدعا کی ہے۔  عدالت  نے قرار دیا کہ خواجہ احمد طارق ایڈووکیٹ کی استدعا قابل عمل ہے۔ وکیل عمران خان، خواجہ احمد طارق ایڈووکیٹ آئی جی پولیس سے سکیورٹی انتظامات کیلئے ملاقات کریں۔ عمران خان کیخلاف دستخطوں کے معاملے  پر مزید سماعت 20 فروری کو دو بجے ہوگی۔ 

ای پیپر-دی نیشن