• news

 مری میں ترقیاتی منصوبوں کو روکنے پراین ایچ اے،الیکشن کمشن سے جواب طلب


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنیچ کے  جسٹس سلطان تنویر نے مری میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو روکنے اور لوکل گورنمنٹ کے فنڈز منجمد کرنے پر صوبائی حکومت ، این ایچ اے الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں سے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کرلیا ہے ساجد عباسی، سعد سلیم راجہ اور دیگر سائلان کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مری کی خصوصی حیثیت کو دیکھتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں صوبائی حکومت نے مری میں روڈز، ہائی ویز سکولز اور دیگر منصوبوں کی منظوری دے کر تعمیراتی کام شروع کروایا تھا مگر نگران حکومت نے ان منصوبوں پر کام روک دیا ہے جس سے مری کے عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں اگر بروقت منصوبے مکمل نہ کئے گئے تو لاگت میں اضافے سے قومی خزانے پر بھی غیر ضروری بوجھ پڑے کا انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایک طرف الیکشن کی تاریخ بھی مقرر نہیں کی گئی اور دوسری جانب الیکشن کے نام پر ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیا گیا ہے جاری تعمیراتی منصوبے قانونی طور پر روکے نہیں جاسکتے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور الیکشن کمشن کی طرف سے لوکل گورنمنٹ کے فنڈز منجمد کرنے کا عمل بھی غیر قانونی ہے جسے کالعدم کیا جائے اور مری کے تمام ترقیاتی پروجیکٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیا اور سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی.۔

ای پیپر-دی نیشن