• news

فیصل آباد: زہریلی چائے پینے سے ماں‘ بیٹی سمیت 4 خواتین کی حالت غیر


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی ) نواحی علاقہ میں زہریلی چائے پینے سے ماں بیٹی سمیت چار خواتین کی حالت غیر ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق سمندری کے علاقہ 417 گ ب میں رات کے پڑے ہوئے دودھ کی علی الصبح چائے بنا کر پیتے ہی 65 سالہ خورشید بی بی، اس کی 20 سالہ بیٹی ریحانہ بی بی، 19 سالہ سونیا بی بی اور 40 سالہ رضیہ بی بی کی حالت غیر ہو گئی۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے متاثرہ خواتین کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن