• news

اوکاڑہ:کار اور موٹر سائیکل میں تصادم،بہن بھائی اور ماں بیٹا  جاں بحق


اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم میں بہن بھائی سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ جب کہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ بہن بھائی کار میں سوار ڈرائیورکے ہمراہ اپنے کالج جارہے تھے۔ جبکہ موٹرسائیکل سوار اپنی والدہ کے ہمراہ پاسپورٹ آفس جارہا تھا۔ حادثے نے 2 گھرانوں میں صف ماتم بچھا دی۔ بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ کے قصبہ منڈی احمد آباد کے رہائشی اوکاڑہ کے گائوں صالحوال کا رہائشی چوہدری سخاوت کولڈ سٹوریج والے کا بیٹا فراز اور بیٹی ایسراء اپنے ڈرائیور احمد یار کے ہمراہ کار میں سوار اپنے کالج جا رہے تھے جیسے ہی کار اڈا صالحوال کے قریب پہنچی تو اس کا مخالف سمت سے آنے والے ایک موٹرسائیکل سے تصادم ہوگیا۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار موٹرسائیکل سے ٹکرا نے کے بعد قلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک کنارے الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار اور موٹرسائیکل سوار پانچوں افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور  ریسکیو1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے مرنے والوں کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ جب کہ پولیس نے حادثے کی ضروری کارروائی شروع کردی۔ دوران علاج حادثے کے 2زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ یوں المناک حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 4ہوگئی جب کہ ایک خاتون زیر علاج ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ کے قصبہ منڈی احمد آباد کے رہائشی موٹرسائیکل سوار جہانگیر اپنی والدہ کے ہمراہ پاسپورٹ بنوانے جارہاتھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مرنے والوں کے گھروں میںصف ماتم بچھ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن