پنجاب کی جیلوں میں ٹریفک حادثات سے بچائوکیلئے آگاہی سیمینارز جاری
لاہور(خبر نگار)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کی جیلوں میں جیل افسران و ملازمین کو ٹریفک حادثات سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہی سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ان سیمینارز میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹر وے پولیس کے نمائندگان کی جانب سے جیل افسران و ملازمین کو ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔جیل افسران و ملازمین کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ اپنی اور دوسروں کی زندگی بچانے کے لئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔