• news

لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی : شاہدرہ چوک میں ملٹی لیول گریڈ سیپریشن فلائی اوور کی تعمیر کا آغاز 


لاہور(خبرنگار)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شاہدرہ چوک میں ملٹی لیول گریڈ سیپریشن فلائی اوور کی تعمیر کا آغاز کردیا ہے اورایل ڈی اے کی جانب سے شہریوں سے تکلیف کی پیشگی معذرت کرتے ہوئے شاہدرہ چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے آج سے بند کر دیا جائے گا۔ٹیپا، ایل ڈی اے نے ٹریفک پولیس کی معاونت سے ٹریفک ایڈوائزری و متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیاہے۔ اورشہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ گوجرانوالہ /سیالکوٹ جانے کے لیے موٹروے /رنگ روڈ کا استعمال کریں۔شیخوپورہ جانے کے لیے موٹروے /رنگ روڈ اور سگیاں بائی پاس کا استعمال کریں۔لاہور شہر جانے کیلئے موٹر وے/رنگ روڈ اور سگیاں بائی پاس کا استعمال کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن