• news

سیف سٹیز اتھارٹی‘ لاہور پارکنگ کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط


لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پارکنگ کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی پارکنگ کمپنی کو تکنیکی اور مواصلاتی معاونت فراہم کریگی۔معاہدے کی تقریب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی، سی ٹی او سیف سٹی طارق ملک اور سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی فیصل وسیم نے معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی بنائی گئی ایپ کے ذریعے پارکنگ کی تفصیلات جاننے میں آسانی ہوگی، لاہور پارکنگ کمپنی تمام گاڑیوں کو الیکٹرانک ٹکٹ جاری کریگی۔ پراجیکٹ کا بنیادی مقصد پارکنگ سکیورٹی میں اضافہ اور کرپشن کا خاتمہ ہے۔ منصوبے کے تحت لاہور میں سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پارکنگ کمپنی کے اشتراک سے محفوظ پارکنگ ممکن بنائی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن