• news

سادہ لوح شہریوں سے پیسے بٹورنے والا ٹائوٹ گرفتار


لاہور(نمائندہ خصوصی) سادہ لوح شہریوں سے پیسے بٹورنے والا ٹائوٹ گرفتار۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق انچارج ارفع کریم لائسنسنگ سینٹر افق گیلانی نے ٹاؤٹ مافیا کیخلاف کارروائی کے دوران سادہ لوح شہریوں سے لائسنس کے عوض پیسہ بٹورنے والے قربان نامی ایجنٹ کیخلاف تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ درج کروا دیا۔ٹائوٹ نے شہریوں سے لائسنس بنانے کے عوض چھ، چھ ہزار روپے بٹورے تھے، جس کومشکوک حرکات وسکنات اور کیمرہ مانیٹرنگ سے پکڑا گیا۔ ، سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ لائسنس بنوانے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والے ٹائوٹوں کیخلاف خفیہ کریک ڈائون کیا جارہا ہے،شہری ایسے افراد کی نشاندہی کریں،کارروائی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن