• news

تھانہ مصطفی ٹاون کی حدود میںماں سمیت 4بچے مبینہ طور پر اغواء


لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہورتھانہ مصطفی ٹاون کی حدود میں ماں سمیت چار بچے مبینہ طورپر اغوا۔ کرامت کالونی کے رہائشی بشارت نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ نامعلوم افرادنے اس کے گھر سے اس کی بیوی اور 4بچوں کو اغوا کرلیا ہے۔ پولیس نے درخواست موصول ہونے پرخاتون کے شوہر بشارت کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا اغاز کردیا ہے ۔مبینہ طور پر اغوا ہونے والوں میں مدعی بشارت کی بیوی،9 سالہ اینجل، 7 سالہ آئزہ،پانچ سالہ دانیال اور 2 سالہ جوئیل شامل ہیں۔چند روز کے دوران ایک بچی سمیت تین بچوں کو اغواء کرلیا گیا۔ بھاٹی گیٹ کے علاقے میں چومالہ کے قریب 13 سالہ رحمان اللہ ، سندر کے علاقے مں 12 سالہ نتاشا اور گرین ٹاؤن میں رابعہ کے معذور بچے کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا گیا تاحال پولیس تینوں بچوں کو ابھی تک بازیاب نہیں کروا سکی، بچوں کے اغواء کی بڑھتی ہوئی واردتوں کے پیش نظر والدین نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے واقعات کے مقدمات درج ہیں، جلد بچوں کو بازیاب کر لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن