• news

حکومت نے علاقائی مسابقتی توانائی ٹیرف واپس لیا توٹیکسٹائل انڈسٹری بندجائیگی:اپٹما


لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نارتھ زون حامد زمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر حکومت نے 19.99 روپے( کے ڈبلیو ایچ) کا علاقائی مسابقتی توانائی ٹیرف واپس لیا تو ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بندجائے گی۔وہ گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے زونل آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر اپٹما کے سینئر وائس چیئرمین کامران ارشد، وائس چیئرمین اسد شفیع، سابق چیئرمین عبدالرحیم ناصر اور سید علی احسن اور سیکرٹری جنرل اپٹما رضا باقر بھی موجود تھے۔ حامد زمان نے کہا کہ ملک کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران میں مزید بگاڑ کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ علاقائی مسابقتی توانائی ٹیرف سے نکلنے سے سالانہ 10 ارب ڈالر کی برآمدات میں نقصان ہوگا۔

 اس سے لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا کرنے کیلئے 1000 گارمنٹ یونٹس کے قیام کیلئے صنعت کے سرمایہ کاری کے منصوبے میں بھی رکاوٹیں آئیں گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن