190ارب کے ہدف کی مد میں110ارب زا ئد اکٹھے : زین العابدین
لاہور( کامرس رپورٹر) پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے چیئرمین زین العابدین ساہی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے 190ارب روپے کے مجموعی ہدف کی مد میں110ارب زا ئد اکٹھے کر لئے ہیں جس میں 30فیصد گروتھ ہے۔یہ کامیابی خوف ہراس ،چھاپوں اوربنک اٹیچمنٹ کے بغیر اوپن ڈورپالیسی اورڈائیلاگ کے ذریعے ممکن ہوئی ہے ۔’’ ٹیکس اور عوام ‘‘ مذاکرہ کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 4سال کے عرصے کے دوران میرٹ اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے 105 ارب کے ٹیکس ہدف کو190ارب تک لے کر گئے ہیں۔ رواں مالی سال کے لئے جو ہدف مقرر کیا گیا ہے ہم اس سے آگے جارہے ہیں ۔ دوسری اتھارٹیز کی طرح اب یہاں بھی افسران اور ملازمین کو گریڈ کے مطابق تنخواہ کے ساتھ تمام الائونسزکے ساتھ سپیشل الائونس بھی دیا جارہا ہے جس سے کارکردگی میں بہتری آئی ہے ۔پہلی بار پی آر اے کے سروس رولز بن چکے ہیں۔ ملازمین مستقل ہونے کے قریب ہیں اور یہ نوٹیفکیشن کسی وقت بھی جاری ہو سکتا ہے ۔