آئی ایم ایف نئے بجٹ اقدامات سے مطمئن ، ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط مارچ میں متوقع
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کیلئے قرضہ پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر سے زائد قسط کے اجراء کا معاملہ مارچ میں آئی ایم ایف کے بورڈ کے اجلاس میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے منی بل کی منظوری کا عمل بھی حتمی مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے۔ سینٹ کی سفارشات بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہو گئیں ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ کل منی بل منطور ہو جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے اب سٹاف لیول ایگریمنٹ کا اعلان کسی وقت بھی متوقع ہے، حکومت بجلی ،گیس اور منی بل لا کر تمام شرائط کو پورا کر چکی ہے ،یہ تمام اقدامات عالمی ادارے کے ساتھ اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد ہی اٹھائے گئے تھے ، حکومت کی طرف سے ’’لیٹر آف انٹینٹ‘‘ بھی تیار ہے۔ جو ضابطے کی کارروائی مکمل ہوتے ہی بھیج دیا جائے گا۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے منی بجٹ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔