• news

حکومت نے 2 سابق چیف جسٹس‘ ایک  جسٹس (ر) کی سکیورٹی واپس لے لی


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت داخلہ نے 3 ریٹائرڈ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی۔ ان میں سپریم کورٹ کے 2 سابق چیف جسٹس اور ایک جج شامل ہیں۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ سے رینجرز کی سکیورٹی واپس لی گئی ہے۔ ان ججز صاحبان کو پاناما لیک اور دیگر اہم کیسوں کے فیصلے دینے کے بعد رینجرز کے سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن