• news

کوئٹہ ‘بی ایل اے سے تعلق رکھنے والی مبینہ خودکش  بمبارخاتون گرفتار‘ جیکٹ برآمد 


اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے)سے تعلق رکھنے والی مبینہ خودکش خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹائون میں لیڈیز پارک کے قریب کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے نتیجے میں ملزمہ کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران خاتون کے قبضے سے ایک خود کش جیکٹ بھی برآمد ہوئی اور اس جیکٹ میں چار کلو گرام دھماکا خیز مواد موجود تھا۔

ای پیپر-دی نیشن