ٹوئٹر بے کار، ایلون مسک انسٹا گرام کا فین ہو گیا
لاس اینجلس (آئی این پی ) سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعتراف کیا ہے کہ ٹوئٹر پر کوئی کچھ نہیں خریدتا جبکہ اس کے مقابلے میں انسٹا گرام پر ہر کوئی خریداری کرتا ہے۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ معذرت خواہ ہیں کہ آپ کو غیر متعلقہ اشتہارات دکھائے جا رہے ہیں،اس پر ان کے سابق ملازم اورشعبہ اشتہارات کے ہیڈ نے لکھا کہ وہ اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ یہ شخص جو بات کر رہا ہے، اسے اس کا کچھ پتہ نہیں۔ جواب میں ایلون مسک نے لکھا کہ آپ بہت ذہین ہوں گے ، اس وجہ سے ٹوئٹر کرہ ارض پراشتہارات کی مسابقت میں سب سے بدترین ہے۔