سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے چھ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے چھ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے سپریم کورٹ آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے چھ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ نمبر دو جسٹس قاضی فائیز عیسی جسٹس یحی خان آفریدی اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ نمبر تین جسٹس سردار طارق مسعود جسٹس امین الدین خان اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ نمبر چار جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر بینچ نمبر پانچ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہے جبکہ ساڑھے گیارہ کے بعد بینچ چار جسٹس اعجاز الاحسن جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ وحید ساڑھے گیارہ کے بعد ہی بینچ پانچ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ نمبر چھ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ، جسٹس جمال خان اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہو گا اہم مقدمات میں عمران خان نیب کی ترامیم کے خلاف درخواست،پولیس ٹرانسفر کیس ،گلگت بلتستان کیس تقرریاں کیس ، فیصل صالح حیات کی 2014 کے انتخابات کے حوالے سے کیس اور سپریم جوڈیشل کونسل کے ھوالے سے درخواست شامل ہے