پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کیلئے آئینی درخواست پر ہائیکورٹ کل سماعت کرے گی
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے لیے لاہور ہائیکورٹ میںآئینی درخواست پر جسٹس جواد حسن کل 20 فروری کو سماعت کریں گے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے الیکشن کمشن کو گورنر کی مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا تھا۔ ابھی تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔