گجرات کو ڈویژن‘ وزیرآباد کو ضلع کا درجہ معطل کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں گجرات کے ڈویژن اور وزیر آباد کے ضلع کے درجے کو معطل کرنے کا نگران حکومت کا اقدام چیلنج کردیا گیا ہے۔ نعمان اکبرکے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گجرات کو ڈویژن اور وزیر آباد کو ضلع کا درجہ ایک منتخب وزیر اعلیٰ نے دیا تھا منتخب حکومت کے فیصلے کو نگران حکومت ختم نہیں کرسکتی ہے۔ نگران حکومت کا کام روزمرہ کے معمولات کو نمٹانا ہے۔ استدعا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے گجرات کے ڈویژن اور وزیر آباد کے ضلع کے درجہ کو معطل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔