• news

الیکشن 90 روز سے آگے لے جانے والا غدار، آرٹیکل 6 لگے گا: شیخ رشید 


لاہور؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی رپورٹر+ این این آئی) عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کو 90 روز سے آگے لے جانے والا غدار ہوگا۔ اس پر آرٹیکل 6 لگے گا سپریم کورٹ ملک بچائے گی، مریم نواز میں جرات ہے تو بتائے  کس کی حکومت ہے ان کا خاوند ہی ان کے ساتھ نہیں، تمام بحرانوں کا حل فوری الیکشن۔  صبح 11بجے اہم پریس کانفرنس کرونگا وہ گزشتہ روز میڈیا ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز  نہیں ہے۔ میں فوج اور ادارے کے خلاف کبھی بات نہیں کروں گا۔ سپریم کورٹ چوروں کو اندر کرے گی اوورسیز کو ووٹ کا حق دے گی مجھ سے کیس کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی یہ میرے ٹویٹ سے ڈرے ہوئے ہیں۔ میں ٹویٹ سے ہی ان کا کام کر دوں گا مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا میں نے کبھی شراب نہیں پی، ہر آدمی ہاتھ جوڑتا تھا کہتا تھا ہم پر بہت پریشر ہے۔ جیل میرا سسرال ہے، مجھے سزائے موت کی چکی میں رکھا،  میں نے ان کی گفتگو سے محسوس کیا کہ وہ صوبائی اور عام انتخابات ایک ساتھ کرانا چاہتے ہیں۔ میں نے کہا اگر آپ کوئی اور پارٹی بنانا چاہتے ہیں تو میں شامل نہیں ہوں گا، میری آنکھوں  پر پٹی بندھی ہوئی تھی، اس لئے میں انہیں دیکھ نہیں سکتا تھا۔ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ آصف علی زرداری نے بندے کرائے پر لئے ہیں۔ پی ڈی ایم ضمنی الیکشن نہیں لڑے گی پی ڈی ایم قیادت مافیا کے پرائیویٹ جہازوں پر سفر کرتی ہے عمران خان کے پاس اطلاعات ہیں کہ انہیں نااہل کر دیں گے۔ عمران خان کا پیٹریاٹ سیاسی جماعت بنانے کا مجھے کہا گیا دریں اثناء شیخ رشید احمد نے بھٹہ چوک لاہو کے ڈھابہ پر دوپہر کا کھانا کھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔  سامراجی طاقتوں کے کہنے اور خیرات کی خاطر چین کی دوستی کو دائو پر نہیں لگایا جا سکتا، اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف کو غلط اعدادوشمار دینے پر مشرف کی حکومت نے جرمانہ ادا کیا ۔ ایک دوسرے ٹویٹ میں  سربراہ شیخ رشید نے ایک دوسرے ٹویٹ میں تھانہ آبپارہ میں آئی او عاشق کی جانب سے رشوت لینے کی مبینہ ویڈیو شیئر کردی ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ  ایس ایچ او اشفاق وڑائچ اور تفتیشی افسر(آئی او)عاشق حسین تھانہ آبپارہ نے میرے گھرمیں ڈکیتی کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران دونوں افسروں نے میری گھڑیاں میرا اسلحہ میرے پیسے اور3 موبائل فون اپنے ہمراہ لے گئے اور میرے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے۔ ویڈیو میں عدالت کے سامنے رکھی تھی جس میں کرپٹ تفتیشی افسرعاشق کو ورشوت لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن