• news

 شہری پر مبینہ پولیس تشدد،اسلام آبادہائیکورٹ کا  انکوائری کا حکم


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں شہری پر مبینہ پولیس تشدد اور غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کارروائی اور درج مقدمہ خارج کرنے کیلئے دائر درخواست میں ایس پی کو الزامات کی انکوائری کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس عامرفاروق جی عدالت نے شہری کی درخواست پرسماعت کے تحریری احکامات جاری کئے، درخواست میں کہاگیا کہ پولیس نے مار مار کے میرے ہاتھ بھی توڑ دیے ہیں،میں دیہاڑی دار بندہ ہوں پولیس  غیر قانونی حراست میں رکھ کر تشدد کیا گیا،سیکٹر آئی 16 کا رہائشی ہوں 31 جنوری کو کچھ اہلکاروں نے اٹھایا،پولیس نے 31 جنوری اٹھایا جس کی تصدیق ون فائیو کال نے بھی کی،یکم فروری میری گمشدگی کی ون فائیو کال کا ریکارڈ موجود ہے،6دن پولیس نے غیر قانونی اپنے پاس رکھا تشدد بھی کیا، 6فروری کو بازیابی کی پٹیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہوئی، بازیابی درخواست دائر ہونے پر 6 فروری رات 9 بجکر 45 پر پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کیا،تھانہ نون میں درج مقدمہ میں مجھ پر پسٹل ڈال کر پولیس نے 6 فروری گرفتاری ڈال دی،شہری کوثر محمود نے ایس ایچ او تھانہ نون اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی آئی جی آفس کو دے دی۔

ای پیپر-دی نیشن