• news

ڈی جی  ہیلتھ کی تعیناتی،ڈاکٹر شبانہ کا عدالت سے رجوع


 اسلام آباد(رانا فرحان اسلم) وفاقی وزارت قومی صحت میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کا عہدہ متنازعہ ہوگیا ، سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیرم ڈاکٹر شبانہ کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ تعینات کیا گیا تھا تاہم چند ماہ بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ڈاکٹر بصیر اچکزئی کو ڈی جی ہیلتھ کا چارج دیدیا گیا ڈاکٹر شبانہ نے  ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوںنے عدالت سے رجوع کر لیاہے سیکرٹری وزارت قومی صحت کو بھی خط لکھا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ڈی جی ہیلتھ کا چارج نہیںچھوڑادوسری جانب انکوائری رپورٹ میں ڈاکٹر شبانہ سلیم کی جانب سے پاکستان نرسنگ کونسل کی انکوائری روکنے، وفاقی وزیرصحت، سیکرٹری ہیلتھ کے ساتھ بھی غلط بیانی بطورایگزیکٹو ڈائریکٹر نیرم ہسپتال میں سوشل سیکورٹی فنڈز کے غلط استعمال، سرکاری لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا کا زاتی استعمال ،پروموشن کے لیے غلط طریقے سے اپنا کیس سینٹرل سلیکشن بورڈ کو بھجوانے کے الزامات لگائے گئے ہیں وزارت ہیلتھ میں ڈاکٹر شبانہ سلیم کے خلاف انکوائری گریڈ 20سے اس سے اوپر کے افسر کو سونپے جانے کا بھی امکان ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن