• news

آشیانہ اقبال کیس‘ نیب کے وعدہ معاف گواہ پر جرح مکمل


لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس  کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔ نیب کے وعدہ معاف گواہ سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید سے تمام ملزموں سے متعلق جرح مکمل ہو گئی۔ وکیل نے سوال کیا کہ ملزم آشیانہ اقبال سکیم کے ٹھیکہ میں کسی طرح اثر انداز ہوئے؟ گواہ اسرار سعید نے کہا ان ملزم  کے پاس اثر انداز ہونے کا اختیار نہیں تھا۔ آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ دینے کا اختیار کسی ایک آدمی ہے پاس نہیں تھا، مختلف اداروں کے افسروں پر مشتمل کمیٹی کے پاس اختیار تھا، گواہ اسرار سعید نے کہا نیب نے دبائو ڈال کر مجھے شہباز شریف کے خلاف بیان دینے پر مجبور کیا، آشیانہ اقبال کا کنٹریکٹ دینے میں کوئی خلاف ضابطہ کام نہیں ہوا۔ آشیانہ اقبال سکیم کا ٹھیکہ شفاف طریقے سے دیاگیا۔ تمام اراضی پنجاب حکومت کے پاس ہے کسی کو کوئی رقم نہیں دی گئی۔ پنجاب حکومت کو آشیانہ اقبال سکیم کی وجہ سے کوئی  نقصان نہیں ہوا، اسرار لینڈ ڈویلپرز اور پی ایل ڈی اے کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے کچھ مالی نقصان ہوا، آشیانہ اقبال سکیم کے ٹھیکہ میں کوئی خرابی نہیں تھی‘ میں نے یہ نہیں کہا تھا تفتیشی افسر نے خود یہ الفاظ میرے بیان میں  شامل کئے۔

ای پیپر-دی نیشن