• news

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو کرپشن کے الزام میں کل طلب کر لیا


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقفی تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کو  21 فروری کو طلب کر لیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فرخ حبیب پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ فرخ حبیب نے ایف آئی اے کی جانب سے ملنے والیے نوٹس پر  ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے فواد چودھری کو اسلام آباد لے جانے سے روکنے پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا‘ اب ایف آئی اے کی جانب سے من گھڑت انکوائری کا نوٹس مل گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف‘ رانا ثناء اﷲ جتنی انتقامی کارروائیاں کرنی ہیں کر لو‘ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن