• news

ملک کے موجودہ معاشی حالات میں انتخابات نا ممکن ہیں:خواجہ عمران نذیر 


لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ معاشی حالات میں انتخابات نا ممکن ہیں۔ عمران خان کی وجہ سے پہلے ہی بلا وجہ کے ضمنی الیکشنوں پر قوم کا پیسہ اور وقت ضائع ہو چکا ہے۔قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر اکٹھے ہی انتخابات کرائے جائیں گے۔ جتنا چاہیں شور کریں۔ گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو میںکہا کہ جب سے پی ٹی آئی جیسی ایک غیر سنجیدہ جماعت کو سیاست میں لانے کا تجربہ کیا گیا ہے تو تب سے ہی سیاست میں نت نئے تجربات دیکھنے کو مل رہے ہیں جس سے سیاست کو پراگندہ کردیا گیا ہے۔ اس جماعت کے نام نہاد لیڈروں سے کوئی پوچھے کہ اگر تم نے اسمبلی کو وقت سے پہلے توڑ کر نئے الیکشن کروانے کا مطالبہ کرنا تھا تو پھر اسمبلی کو توڑا کیوں تھا۔انہوں نے کہا کہ اس غیر سنجیدہ جماعت نے سیاست کو ایک مذاق بنا کررکھ دیا ہے کیا یہ کوئی تماشہ ہے کہ آپ ایک طرف خود ہی منتخب اسمبلی کو وقت سے پہلے توڑ دو اور پھر دن رات یہ رٹ لگائو کہ اب اسی اسمبلی کے دوبارہ الیکشن کرائو ایک بد حواس شخص نے پورے سسٹم کو یرغمال بنالیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن