• news

انسداد پولیو کی 5 روزہ مہم کاہدف کا 96 فیصد مکمل :ڈپٹی کمشنر لاہور


لاہور(خبرنگار)انسداد پولیو مہم سے بچاؤ کی 5 روزہ مہم ختم ہونے کے بعد 2 دن کیچ آپ ڈے شروع ہونگے۔ہدف کا 96 فی صد مکمل ہو گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے 2 دن میں 100 فی صد ہدف حاصل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اے سیز کو گھروں سے غیر حاضر بچوں اور انکاری گھروں کا خود وزٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔ لاہور میں کل 20لاکھ 85ہزار 2سو 83بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا اور اب تک کل 20لاکھ 6 ہزار 7 سو 62 بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔باقی بچوں کو آئندہ 2روز میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے ہر صورت پلائے جائیں ۔ دریں اثناء دسویں سالانہ لاہور لٹریری فیسٹیول کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہے اور سی ای او ایل ایل ایف رضی احمد نے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر سے ملاقات کی۔لاہور لٹریری فیسٹول کے شیڈول، ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی میزبانی، اجازت ناموں سمیت تمام امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور لٹریری فیسٹیول 24 سے 26 فروری تک الحمرا مال روڈ پر منعقد ہو گا۔ ایل ایل ایف کا لاہور کو یونیسکو سے شہر ادب کا درجہ دلوانے اہم کردار ہے۔ ضلعی انتظامیہ ایل ایل ایف کو عالمی معیار کا ادبی میلہ بنانے میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ رضی احمد سی ای او ایل ایل ایف نے کہا کہ ایل ایل ایف کا یہ دسواں سپیشل ایڈیشن ہے اور مزید ادبی گرمجوشی سے منایا جائے گا۔  

ای پیپر-دی نیشن