• news

حضرت شیر شاہ ولی کے 3روزہ عرس کا آغازو افتتاح، رسم چادر پوشی


لاہور(خصوصی نامہ نگار)دربار حضرت شیر شاہ ولی کے598ویں سالانہ عرس مبار ک کا آغازو افتتاح، رسم چادر پوشی سے کرتے ہوئے سیکرٹری،چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے کہا ہے کہ صوفیاء خدمتِ خلق کے سب سے بڑے داعی تھے۔ مصیبت زدہ ترک اور شامی بھائیوں کی امداد وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ خانقاہ انسانی خدمت کا اہم ترین مرکز ہے۔ روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے صوفیاء کے نظامِ فکر وعمل کو اپنانا ہوگا۔ برصغیر میں شرف آدمیت اور تکریم انسانیت کے عنوان کو صوفیا نے عزت اور تقویت بخشی۔ صوفیاء کی خانقاہیں علم اور محبت کے مراکز اور سوسائٹی کے محور تھے۔ انہوں نے اپنے اخلاق سے مقامی آبادی کو دین کی طرف راغب کیا اور یہ خطہ دین اسلام کے نور سے آراستہ ہوگیا۔ہم معاشرے میں ایک دوسرے کیلئے فائدہ مند اور نفع بخش بنیں۔ ایڈ منسٹریٹر اوقاف بادشاہی مسجد محمد علی خان، منیجر اوقاف عمران تبسم اورمفتی محمد عمران حنفی ضلعی خطیب اوقاف سمیت کثیر تعداد میں زائرین نے شرکت کی سعاد ت حاصل کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن