• news

دہشتگرد حوصلے پست نہیں کرسکتے،پوری قوم سکیورٹی فورسسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: ہاشم علی شاہ زنجانی 


لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یقعوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید اہلکار قوم کا فخر ہیں۔ پاکستان کی حفاظت کیلئے پاک فوج رینجرز پولیس قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ علما ومشائخ نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی اور اسے خلاف اسلام قرار دیا ہے۔ محراب منبر سے ہمیشہ امن کی بات کی گئی ہے۔ اولیا کرام نے محبت اور رواداری کو فروغ دیا ہے۔ پوری قوم دہشت گردی کو کچلنے کیلئے پرعزم ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن