جیل بھرو تحریک کا مقصد ملک میں آئین کی پامالی کو روکنا ہے:اعجاز چوہدری
لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا مقصد ملک میں آئین کی پامالی کو روکنا ہے۔ الیکشن کمشن اور موجودہ حکومت آئین اور عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد سے انکاری ہیں۔ اس وقت پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ کے پی کے گورنر جنہوں نے اسمبلی تحلیل سمری پر دستخط کئے وہ کیوں تاریخ نہیں دے رہے۔ اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کی وجہ حکمرانوں کی ناقص پالیسی ہے۔ رانا ثنا اللہ کو عدلیہ اور ججز صاحبان کو بدنام کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا جائے۔ شریف خاندان کا ہمیشہ یہ رویہ رہا یا تو ججز خریدے یا عدالتی بنچ توڑے۔