ترکیہ‘ زلزلے سے بچ جانے والے شامی خاندان کے7 افرادآتشزدگی سے جاں بحق
انقرہ (اے پی پی) ترکیہ میں زلزلے سے بچ جانے والے ایک ہی خاندان کے7افراد گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں والدین اور ان کے5 بچے شامل ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق بدقسمت شامی خاندان ترکیہ کے شہر نورداگی میں رہائش پذیر تھا جو زلزلے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا، جس کے بعد یہ خاندان جنوب مشرقی شہر کونیہ منتقل ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے پانچ بچوں کی عمریں چار سے13 برس تھیں۔