اسرائیل مسجد اقصیٰ کے مرمتی کاموں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے،فلسطینی انتظامیہ
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)مسجد اقصی کی تعمیر ومرمت کے ذمہ دار القدس اوقاف نے ایک بیان میں کہا اسرائیل مسجد اقصی کے مرمتی کاموں میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب حال ہی میں مسجد اقصی پر گرنے والا بارش کا پانی مروانی نماز گاہ میں داخل ہوگیا۔مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کے بعد محکمہ اوقاف کو مسجد اقصی اور حرم قدسی کے دیگر مقامات کی مرمت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اردن کے زیر انتظام مسجد اقصی کی تعمیر ومرمت کے ذمہ دار القدس اوقاف نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل مسجد اقصی کے مرمتی کاموں میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔یروشلم اوقاف کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب حال ہی میں مسجد اقصی پر گرنے والا بارش کا پانی مروانی نماز گاہ میں داخل ہوگیا۔ پانی داخل ہونے سے الغوانمہ کے گیٹ دیوار پر لگی ایک ٹائل گر گئی۔یروشلم میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے اسرائیلی حکام پر مسجد اقصی کے مرمتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے اور تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔