واشنگٹن: ایف بی آئی آفس پر سائبر اٹیک‘ کمپیوٹر سسٹم متاثر
واشنگٹن (این این آئی) حالیہ بڑھتے ہوئے ہیکر حملوں کے بارے میں امریکی انتباہ کے درمیان فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے نیویارک آفس میں ایک پراسرار سائبر اٹیک کر دیا۔ روس اور چین کے ساتھ مغربی تنائو کے درمیان ہیکرز نے ایف بی آئی کے سب سے بڑے دفتر کے کمپیوٹرز کو نشانہ بنا ڈالا ہے۔ کمپیوٹر نیٹ ورک کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے۔ سی این این کے مطابق اس معاملے سے واقف دو ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آئی حکام کا خیال ہے کہ یہ واقعہ بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر اور نیٹ ورکس کی تحقیقات میں استعمال ہونے والے کمپیوٹر سسٹم سے متعلق ہے۔ ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس واقعہ سے آگاہ ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔