• news

کراچی،پرانا گولیمار میں مکان کی چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق،2 زخمی


 کراچی (آئی این پی ) شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار میں شاہ نواز چوک کے قریب مکان کی چھت گرنے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جن کی شناخت محمد علی اور سلطانہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ گل بانو اور 8 سالہ ریان زخمی ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن