• news

الخدمت فاؤنڈیشن کااجلاس ،6 ماہ کی کارکردگی ،آئندہ 6 ماہ کی منصوبہ بندی کا جائزہ 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جنرل کونسل کاایک روزہ اجلاس الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ جس میں گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی اور آئندہ 6 ماہ کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کی جبکہ دیگر ذمہ داران میں نائب صدور محمد عبدالشکور، سید احسان اللہ وقاص، ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ، ذکراللہ مجاہد، اعجاز اللہ خان ، ائیرمارشل (ر)فاروق حبیب،کلثوم رانجھا، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نوید علی بیگ، جمیل کرد اورسیکرٹری فنانس مرزا منور حسین سمیت ریجنل صدور ، سیکرٹریز اور نیشنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ’’ آفات سے بچاؤ،صحت، تعلیم، صاف پانی، کفالت یتامیٰ، مواخات اور سماجی خدمات‘‘ پروگرامز کی رپورٹس پیش کی گئیں اور رمضان مہم کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت  فاؤنڈیشن بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اپنی خدمات کے ذریعے  لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں آسانی لانے کیلئے کوشاں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن