• news

ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کریں، چھوٹی ٹیموں کا آئی سی سی سے مطالبہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) زمبابوے کرکٹ چیف ٹوینگوا مکھلانی نے آئی سی سی سے چھوٹی ٹیموں کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ آئی سی سی ورکنگ گروپ سے ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کرنے میں معاونت کے خواہاں ہیں، افغانستان اور آئرلینڈ کو 2017میں ٹیسٹ اسٹیٹس ملا تھا مگر میچز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، تینوں ملکوں نے 2017 کے بعد مجموعی طور پر صرف23ٹیسٹ میں حصہ لیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ چیف ٹوینگوا مکھلانی پہلے بھی میچز کی تعداد بڑھانے پر زور دیتے رہے ہیں، انہوںنے کہا کہ اگلے ماہ آئی سی سی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں تینوں ملکوں کو زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کا کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن