شاہد آفریدی کیساتھ پاور ہٹنگ پر کام کر رہا ہوں: شاہین آفریدی
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ نکاح سے پہلے معین خان اکیڈمی میں لالہ کیساتھ پریکٹس کی، میں شاہد آفریدی کیساتھ اپنی پاور ہٹنگ تکنیک اور بیٹنگ پر کام کر رہا تھا۔ وہ قائدانہ کردار سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ میں کپتانی کے بارے میں اچھا محسوس کر رہا ہوں اور میرے کھلاڑی اور کوچنگ عملہ مجھے سپورٹ کر رہا ہے۔ کپتانی کیساتھ تجربہ اب تک بہت اچھا رہا ہے اور میں اسے جاری رکھنے کی امید کر رہا ہوں۔پاکستانی ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن واقعی میری اچھی رہنمائی کرتے ہیں۔ بحالی کے دوران اس نے میری بہت مدد کی ہے۔ ہمارا فزیو ہر چیز کی نگرانی کرتا ہے۔ میں باولنگ کرتے ہوئے نہیں بلکہ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوا۔کسی نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ میدان میں صحیح طریقے سے کیسے ڈائیو لگانی ہے، اگر آپ ماضی کے تیز گیند بازوں کو دیکھیں تو وہ ڈائیونگ کا استعمال نہیں کرتے تھے۔ہم فیلڈنگ سے لطف اندوز ہوتے ہیں، لیکن ظاہر ہے کہ ہم انسان ہیں مشین نہیں۔ بعض اوقات ہم فیلڈنگ کے دوران تکنیک بھول جاتے ہیں اور گیلے پیچ کو بھول جاتے ہیں۔ لیکن ہم باؤلنگ کیساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیشہ کراچی اور لاہور کی دشمنی کے بارے میں سنا ہے، ہمارے ان کیساتھ ماضی قریب میں کچھ دلچسپ مقابلے ہوئے ہیں اور ہم امید کر رہے ہیں کہ دوستانہ ماحول میں ایک اور اچھا میچ ہوگا۔ شاہین نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کیساتھ باؤلنگ کا اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔