بھارتی جنگی اور انسانیت کیخلاف جرائم پر جنیو ا کنو نشن کا اطلاق کیا جا ئے : کشمری رہنما
میرپور(کے پی آئی) بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کے لیے متحرک کشمیری رہنماوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ جموں وکشمیر میں بھارتی جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم پر چوتھے جنیوا کنونشن کا اطلاق کیا جائے۔کشمیر ڈائسپورا کولیشن کے وائس چیئرمین ڈاکٹر مبین شاہ، کونسل، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، تحریک حریت جموں و کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی،کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید،ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی ، پروفیسر تیمور اکبر چوہدری اور دیگر کشمیر رہنماوں نے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ایک ویبینارسے خطاب کیا۔ اس موقع پر کیا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میںچوتھے جنیوا کنونشن پر عملدرآمدکا وقت آگیاہے جہاں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب ہورہا ہے۔ ویبینارسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فائی نے مزید کہا کہ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ عالمی طاقتیں صرف اپنے قومی مفاد کی پیروی کر تی ہیں اور اپنی پالیسیاں اخلاقی اقدار اور عالمی اصولوں کے مطابق نہیں بنا تیں۔ اس لیے وہ کشمیر اور دیگر جگہوں پر ہماری مدد نہیں کر سکتیں۔ ہاں یہ سچ ہے کہ عالمی طاقتوں کا قومی مفاد ہوتا ہے۔ تاہم جب عالمی طاقتیں خود بین الاقوامی امن و سلامتی کے مسئلے کا سامنا کرتی ہیں، یا یوکرین کی صورت حال کی طرح کسی انتہا پسندی کا سامنا کرتی ہیں تو وہ اخلاقی زبان بولنے پر مجبورہوجاتی ہیں؟ ان کے منہ سے اخلاق میں ڈوبے الفاظ ٹپکتے ہیں۔ بالکل ایسا ہی ہوا جب امریکہ یوکرین کے بحران میں ملوث ہوا۔انہوں نے کہاکہ عالمی طاقتوں کو کشمیر میں چوتھے جنیوا کنونشن کو لاگو کرنے کی ضرورت ہے جہاں ایک بار پھر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب ہو رہا ہے۔جموں و کشمیر میں سابق وزیر ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں نیشنل پینتھرس پارٹی کے کارکنوں نے قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں کے علاقے چوکا نالہ میں مانتلائی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے دیہی علاقوںمیں پینے کے پانی سے محروم کرنے پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے حکام کو خبردار کیا کہ وہ غریب اور بے زمین کسانوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے سے باز رہیں جو ان کی بقا اور معاش کا واحد ذریعہ ہے۔