پاکستان سے محبت :فلم پریمیئر پر جمائما نے سبز ہلالی پرچم کے رنگ کا لباس پہنا
لندن (این این آئی) برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے پریمیئر کے موقع پر پاکستان سے محبت کا منفرد اظہار کرتے ہوئے پاکستانی پرچم کے رنگ کا لباس زین تب کیا جبکہ نیل آرٹ کے ذریعے قومی پرچم بھی بنایا۔ حال ہی میں جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم "Whats Love Got to Do with It" کا لندن میں پریمیئر ہوا جس کے ریڈ کارپٹ پر جمائما سیمت فلم میں اداکاری کرنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی اور برٹش ایما تھامسن سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمائما نے ناخن پر پاکستانی پرچم کے سبز رنگ کی نیل پالش لگائی ہے جبکہ اس پر چاند ستارا بھی بنا ہوا ہے۔