• news

فیصل آباد: انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر شہری کا تشدد


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ فاروق ٹاؤن میں عمران نامی شہری نے ڈاکٹر رانا عدیل سے ہاتھا پائی کی۔ پولیو ٹیم نے عمران کے گھر دستک دیکر بچوں کو قطرے پلانے کا کہا تھا۔ عمران نے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئے ٹیم انچارج سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔ ملت ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ سی پی او علی ناصر رضوی نے پولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن